ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں سرچ آپریشن اختتام پذیر - بارسو علاقے میں سرچ آپریشن اختتام پذیر ہوا ہے

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع کھنہ بگ بارسو گاؤں کو پچاس آر آر اور ایس او جی اونتی پورہ نے محاصرے میں لیا تھا۔

اونتی پورہ میں سرچ آپریشن اختتام پذیر
اونتی پورہ میں سرچ آپریشن اختتام پذیر
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 6:33 PM IST

اطلاعات کے مطابق کھن بگ بارسو علاقے میں سرچ آپریشن اختتام پذیر ہوا ہے اور اس دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

واضح رہے کہ محاصرے کے دوران تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑے پیمانے پر عمل میں لائی گئی تھی۔

ای ٹی وی بھارت کو ذرائع نے بتایا کہ پچاس آر آر کی ایک گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی جس کے دوران وہاں گولی چلنے کی آواز سنائی دی گئی اور فوج نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی تھی۔

ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گاوں میں نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے اور وہ فوج کو دیکھ کر بھاگ گیے جس کے دوران فورسز سے مس فائر ہوا اور لوگ بھاگنے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.