ETV Bharat / state

بڈگام: تیندوہ کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ کئی روز سے ایک تیندوہ نے آفت مچا رکھی ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی افراد کافی پریشان ہیں ۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دی۔

سرچ آپریشن
سرچ آپریشن
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 10:48 PM IST

ضلع بڈگام میں تیندہ کی موجودگی کے مقامی افراد پریشان تھے، کیونکہ اس تیندوہ کے امکانی حملہ سے لوگوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ باالآخر لوگوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔

سرچ آپریشن

محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم مذکورہ علاقہ میں پہونچی اور تیندوہ کو پکڑنے کی کوشیشیں شروع کردیں ۔ ٹیم کے ارکان کے مطابق انہوں نے صبح تیندوے کو دیکھ لیا تھا لیکن گھنی جھاڑیوں کی وجہ سے وہ اسے پکڑ نہیں پائے۔

محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ہنٹرس تعینات کئے تھے۔ اور اس کے علاوہ ٹیم ارکان بھی ڈاٹ ٹرانکیو لائزرس بھی ساتھ رکھ کر مسلسل تیندوے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

مذکورہ محکمہ کی ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے وہ بہت جلد تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے لوگون سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اپنے بچوں کو شام کے وقت باہر نہ جانے دیں۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں ٹیم کے ارکان نے کہا کہ جنگل میں گھاس زیادہ ہے ۔ جس کی وجہ سے تیندوا چھپ گیا ہے.

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر گھاس کی اچھی طرح صفائی کی جائے تو یہاں پر یہ تیندوہ جلد ہی پکڑ میں آجائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.