ریاست جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے اپنی منشیات کےاسمگلنگ کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک بدنامہ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن ناربل کی ایک ٹیم نے کاؤسہ کراسنگ پر ایک ناکہ بچھایا اور ناکے میں تلاشی کے دوران انہوں نے ماروتی آلٹو 800 جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے04 ای 5969 تھا کو شک ہونے پر روکا، اور جس میں صرف ایک شخص سوار تھا۔
تلاشی کے دوران پولیس نے مذکورہ شخص کی گاڑی سے 2016 سپاسمو پے وان کیپسولز برآمد کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ان منشیات پر قانونی طور پر پابندی عائد ہے اور ان کا استعمال قانونی جرم ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت عبدالمجید آخون ولد محمد عباس آخون ساکنہ منہامہ ماگام کے طور پر ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ شخص علاقے کے نوجوانوں میں منشیات فروخت کرتا ہے اور اس کا غیر قانونی طور پر کاروبار کرتا ہے، جس سے علاقے کے نوجوان منشیات کا نشہ کرنے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
اس ضمن میں پولیس سٹیشن ناربل میں ایک ایف آئی درج کرلی ہے، جو کہ مجرمانہ ایکٹ کے تحت رجسٹرار ہوئی ہے اور مذکورہ شخص کو پولیس تھانہ ناربل میں زیر حراست میں رکھا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔