جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت سرینگر میں محکمہ سیاحت کی دعوت پر بالی ووڈ پروڈکشن ہاؤسز وادی کی خوبصورتی کو فلم سازی کے لئے منتخب کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے چار روزہ دورے پر آئے ہیں۔
سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو فلمز کی شوٹنگ کے دوران موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کو روزگار ملے۔ انہوں نے کہا کہ نتن اہوجا، سی ای وی پروڈوسر گلڈ آف انڈیا شوٹنگ کو فروغ دیا جائے۔
بالی ووڈ پروڈکشن ہاؤسز کہنا تھا کہ کشمیر فلم سازی کے لیے اور کیمرے کے لئے موافق جگہ ہے- انکا کہنا تھا کہ کشمیر میں فلم سازی کو مشہور کرنے اور فروغ دینے کے لئے یہاں کی انتظامیہ کو بہت محنت کرنی ہے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھی کافی موقع ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فلم سازی سے کشمیر کے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم بروڈکشن باڈی یہاں قائم ہونی چاہئے تاکہ فلم شوٹنگ کرنے میں آسانی ہو-
انہوں نے مزید کہا کا سلسلہ اب چلتا رہے گا۔بالی ووڈ پروڈیشکن ہاوس کی نمائندہ مینا ائیر نے بتایا کہ کشمیر کو دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر جیسی کوئی خوبصورت جگہ دنیا میں نہیں ہے-
بالی ووڈ پروڈکشن ہاؤسز کہنا تھا کہ' فلم سازی کے لئے یہاں کی حکومت کی حمایت ضروری ہے۔سنجے کپور، مشہور پکوان بنانے والے نے بتایا کہ کشمیری کھانے لذیذ تو ہے ہی لیکن اس کی پہچان بڑھانے کی ضرورت ہے۔ میں کشمیر کے ساتھ جڑنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ '
غور طلب ہے کہ بالی ووڈ کے معروف فلم ساز وادی میں فلم سازی کے لئے گلمرگ، پہلگام اور دیگر چند مقامات میں فلمی پروجیکٹوں کیلئے قدرتی مناظر کو تلاش کررہے ہیں۔ جو معروف فلمساز وادی آئے ہیں اُن میں اجے دیوگن فلمز، سنجے دت پروڈیکشن، رلائینس انٹر ٹینمنٹ، روہت شیٹھی فلمز، ذی سٹڈیوز، ادھیکاری برادرز اور ایس اے بی مراٹھی اینڈی مول، راج کمار ہرانی، ایکسل انٹر ٹین منٹ کے علاوہ پرڈیوسرز گلڈ کے نمائندگان شامل ہیں۔
25 رُکنی وفد معروف پرڈیوسروں پر مشتمل ہے۔ وفد 27 جنوری کو سرینگر پہنچا اور 28 جنوری کو گلمرگ کیلئے روانہ ہوا۔ ٹیم سرینگر میں 29 جنوری تک قیام کرے گی اور میڈیا، ٹریول، ٹریڈ انجمنوں اور وادی کے فلم اور دیگر پرڈیوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گی۔ ٹیم کے ارکان 30 جنوری کو پہلگام قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کو بھی تلاش کرے گی۔
واضح رہے کہ 90کی دہائی تک ممبی فلم نگری میں بننے والی متعدد فلموں کے کسی نہ کسی حصے کو یہاں پر فلمایا جاتا تھا جس سے یہاں کے سیاحت کو بھی کافی فروغ ملا تھا۔ لیکن 90کی دہائی کے بعد نامساعد حالات کے سبب ہالی ووڈ فلم انڈسٹری یہاں آنے سے ہکچاتے تھے۔تاہم اس مدت میں بھی چند ہی فلموں کے کچھ حصے یا نغموں کوبھی یہاں فلمایا گیا 'مشن کشمیر' فلم کا مشہور ’’بمبرو بمبرو شامِ رنگ بنمبر‘‘ بھی ہے۔ اس کے علاوہ حیدر، روجا، اور دیگر فلموں کی شوٹنگ بھی یہاں پر ہوئی ہے۔