بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدرکوٹ میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے نوجوان رہنماؤ نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ علاقے کے درجنوں لوگوں نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے جو اس سے قبل نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی سے وابستہ تھے۔ Congress Workers Joined the BJP
بی جے پی رہنماؤں نے پارٹی میں نئے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ بھاتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فکرمند رہی ہے، اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ اسی حوالے سے بی جے پی نے دیا ہے، پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام آئندہ دنوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے جس سے بی جے پی وادی میں زمینی سطح پر مضبوط ہوسکے۔ BJP Membership Campaign
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ اس اجلاس کا اہتمام بی جے پی کے آئی ٹی انچارج نصیر احمد اور کسان مورچہ کے ضلع سیکرٹری عبدالرشید خان سیکرٹری منظور احمد ڈار، کسان مورچہ کے ضلع صدر عبدالرشید خان کی سربراہی میں کیا گیا تھا۔ BJP Organizes a Function in Bandipora