جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام ٹول پلازہ کے قریب لوڈ کیریئر اور پلسر موٹر سائیکل کے مابین ایک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ شخص کی شناخت گلزار احمد شیخ ولد عبد الرحمن شیخ ساکنہ لاری پورہ پہلگام کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی ٹول پلازہ پہلگام کے قریب ایک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گلزار احمد شیخ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ لوڈ کیریئر زیر نمبر Jk03e 2644 کا ڈرائیور فرار ہوا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے اور دونوں گاڑیاں ضبط کر لیں۔