ETV Bharat / state

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تناظر میں 'بیداری پروگرام' - یہی پیغام دینا چاہتی

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل ٹاون ہال میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تناظر میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تناظر میں ایک بیداری پروگرام

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:04 PM IST

پروگرام ایک غیر سرکاری تنظیم اور آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ اچھہ بل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس میں محکمہ سماجی بہبود کے ملازمیں سول سوسائٹی کے ممبران سمیت کثیر تعداد میں طالبات شامل تھے۔

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تناظر میں ایک بیداری پروگرام

سیمینار کے دوران مقررین نے حقوق نسواں اور سماج میں لڑکیوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تناظر پر روشنی ڈالی۔

اس موقعہ پر ملک کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ میں جنسی تناسب کے تعلق سے لڑکیوں کی گھٹتی تعداد کے بارے میں شرکاء کو بتایا گیا۔

وادی کی معروف کک باکسنگ کھلاڑی تجمل اسلام اس موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں۔

انہوں نے شرکاء کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تجمل اسلام نے کہا کہ وہ یہی پیغام دینا چاہتی ہیں کہ والدین اپنی بیٹی کو بوجھ نہ سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ممکن تعاون اور حوصلہ افزائی سے بیٹیاں بیٹوں سے کئی گنا آگے جا سکتی ہیں۔

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ حکومت کا ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد بچیوں اور خواتین کے حوالہ سے بیداری اور رفاہی خدمات کی فراہمی میں ترقی لانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.