ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: حاجن کی سڑکیں حکام کی عدم توجہی کا شکار - ای ٹی وی بھارت

شاہ گنڈ کے ایک مقامی معزز شہری کا کہنا تھا کہ 'مہمان تو دور کی بات ہے یہاں راہ بٹک کر بھی کوئی گزرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ سڑکیں پانی و کیچڑ سے بھری پڑی ہیں'-

bad roads irk residents of hajin, bandipora
بانڈی پورہ: حاجن کی سڑکیں حکام کی عدم توجہی کا شکار
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:42 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ حاجن نامی علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالت عوام کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے-

شاہ گنڈ سوناواری نامی علاقہ حاجن سے صرف 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں تاہم اس کے باوجود علاقے کی سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے اور اس وجہ سے مقامی بستی کو کافی دقتوں کا سامنا ہے-

بانڈی پورہ: حاجن کی سڑکیں حکام کی عدم توجہی کا شکار

مقامی لوگوں کے مطابق سڑکوں کی ابتر حالت سے اسکولی بچوں اور مریضوں کو ازحد مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

مقامی افراد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کی سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب کوئی اس گاؤں کا رخ نہیں کرتا ہے-

عبدل غنی نامی ایک مقامی معزز شہری کا کہنا تھا کہ 'مہمان تو دور کی بات ہے یہاں راہ بٹک کر بھی کوئی گزرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ سڑکیں پانی و کیچڑ سے بھری پڑی ہیں'-

اگرچہ مذکور علاقے کے لوگوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ کے دروازے کھٹکھٹائے تاہم کسی نے ان کی نہ سنی جس کے نتیجے میں سڑکوں کی حالت جوں کی توں ہے-

مقامی لوگوں کے مطابق اگر کسی وقت کوئی ایمرجنسی لاحق ہو یا کسی مریض کو ہسپتال پہنچانے کا معاملہ ہو تو اس وقت مقامی رہائشیوں کو زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی علاقہ کے لئے سروس بند کر دی ہے۔

مقامی لوگوں نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس ان کے حالت زار پر رحم کھا کر علاقے کی سڑکوں کی مرمت کی جائے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.