ETV Bharat / state

اودھمپور: عالمی یوم کینسر کے موقعہ پر ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 7:51 PM IST

عالمی یوم کینسر کے موقعہ پر آج ضلع ہسپتال میں اے ایمٹی کے طلبا کی جانب سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

Awareness rally on World cancer day organised by District Hospital Udhampur
اودھمپور: عالمی یوم کینسر کے موقعہ پر ریلی کا انعقاد

اس ریلی کو ضلع ہسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے رانا نے ہرا جھنڈا دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی پورے شہر کے مخلتف چوک چوراہوں سے گزرتے ہوئے اخیر میں ضلع ہسپتال پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔

ریلی کے دوران طلبا کی جانب سے صحت مند رہنے کے نعرے لگائے جا رہے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ کے ذریعہ سے بھی لوگوں کو بیدار کیا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ ریلی میں موجود مرد و خواتین نے لوگوں کو مخلتف مقامات پر کینسر سے متعلق جانکاری دی اور ان سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط برتنے کی تحریک پیدا کی۔

Awareness rally on World cancer day organised by District Hospital Udhampur

اس سے قبل سابق ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے رینا نے بتایا کہ ہر سال 4 فروری کو عالمی یوم کینسر کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسے منانے کی محض ایک وجہ ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کیا جائے اور انہیں اپنے کھانے پینے پر توجہ دینے کی تلقین کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد کینسر کا شکار اپنے کھانے پینے اور نشہ آور چیزوں سے استعمال کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ مثلاً سگریٹ، گٹکھا وغیرہ۔

اس کے علاوہ جنگ فوڈ اور فاسٹ فوڈ بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: مانجھا کی صنعت کے 'اچھے دن' کب آئیں گے؟

انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ مرتے ہیں۔ انہیں بچانے کے لیے ہی بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ لوگ بیدار ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.