جموں و کشمیر کے سرینگر میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں لوگ جمع ہوئے اور میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اس دوران آثار مبارک کی زیارت کروائی گئی۔ لوگوں نے اس مبارک موقع پر آثار مبارک کی زیارت کی۔
وادی میں میلاد النبیﷺ کے موقع پر سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوتا تھا لیکن عائد پابندیوں کے باعث لوگ یہاں پر کثیر تعداد میں جمع نہیں ہوسکے۔
وادی کشمیر میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مزید سختی کردی گئی۔ شہر کے خانیار سے درگاہ حضرت بل کے تمام راستوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی۔