تازہ موسلادھار بارش کی وجہ سے علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے نتیجے میں شہر بازاروں میں مجموعی طور پر ویرانی چھائی رہی اور خریداروں کی بہت کم تعداد بازاروں میں نظر آئی۔
بارشوں کے نتیجے میں کاروباری زندگی پر اثر پڑا اور شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عام لوگوں کو عبور و مرور کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی لوگو ں نے کہا کہ دیہی علاقو ں میں سڑکو ں کی بری حالت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سڑکیں کچی ہونے کی وجہ سے بارشوں کے موسم میں گاڑیوں کی آمدروفت بند ہو جاتی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار دیہات کی طرف دھیان نہیں دے رہی ہے جس سے لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کئی کلو میٹر تک لوگوں کو پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے اور گاڑیاں بند ہو جانے سے سامان بھی کاندھوں پر اٹھا کر لے جانا پڑ رہا ہے۔