ETV Bharat / state

پونچھ: دھماکے میں ایک فوجی افسر زخمی - کیپٹن رینک کا ایک فوجی افسر زخمی

بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک دھماکے میں کیپٹن رینک کا ایک فوجی افسر زخمی ہوگیا۔

پونچھ: دھماکے میں ایک فوجی افسر زخمی
پونچھ: دھماکے میں ایک فوجی افسر زخمی
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 11:04 AM IST

Updated : Nov 18, 2020, 12:11 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھمبر گلی بالاکوٹ سیکٹر میں دوران شب ہونے والے ایک دھماکے میں ایک فوجی افسر زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر بھمبر گلی بالاکوٹ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات ایک فوجی کیپٹن زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مضروب فوجی افسر کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔ مضروب فوجی افسر کی شناخت سارو کمار کے بطور ہوئی ہے۔

بتادیں کہ بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان ماہ رواں کی 13 تاریخ کو بالاکوٹ سیکٹر میں ہی شدید گولہ باری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں تین فوجی پورٹر سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Nov 18, 2020, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.