ETV Bharat / state

Protests Against Jal shakti آری گام ترال کی آبادی جل شکتی محکمہ سے نالاں

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 12:55 PM IST

پلوامہ ضلع کے ترال کے آری گام میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی باشندوں نے زوردار احتجاج کیا۔ انہوں نے محکمہ جل شکتی پر علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔

آری گام ترال کی آبادی جل شکھتی محکمہ سے نالاں

پلوامہ: بھلے ہی جل شکتی محکمہ وادی بھر میں لاکھوں روپیے صرف کر کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے دعویٰ کرتا ہے لیکن اس سب کے باوجود جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں صاف پانی کی فراہمی ابھی بھی ایک مسئلہ بنا ہوا۔ ترال ٹاون سے محض دو، کلومیٹر کی دوری پر واقع آری گام ترال کی آبادی اس دور جدید میں بھی صاف پانی سے محروم ہے۔ آبادی کو تکلیف دہ صورت حال سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے خاموش احتجاج کیا۔ لوگوں کی مانگ ہے کہ آبادی کو صاف پانی فراہم کیا جائے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس گاؤں میں سال 2018 میں ایک اسکیم پر کام شروع ہوا لیکن بعد میں یہ اسکیم اب تک نامکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Womens Protest in Sopore اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج

مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ وہ انتہائی گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سے گاؤں میں کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ آج کے جدید دور میں بھی انھیں صاف پانی نزدیکی گاؤں شریف آباد سے لانا پڑ رہا ہے۔ اس سے خواتین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو اس جانب توجہ دینے کی گزارش کی گئی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ عوامی خواہشات کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور عوام کو دو بوند پانی کے لیے ترسایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.