ETV Bharat / state

ضلع مجسٹریٹ سری نگر کی لوگوں سے اپیل - لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں ہی رہنے کی اپیل

جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے کم از کم 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'مکمل لاک ڈاؤن' نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ سری نگر کی لوگوں سے اپیل
ضلع مجسٹریٹ سری نگر کی لوگوں سے اپیل
author img

By

Published : Apr 29, 2021, 2:19 PM IST

سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے لوگوں سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا میرا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی میرے دفتر پر کرفیو پاس کے حصول کے لئے لوگوں کی طرف سے مسیجز اور کالز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔

موصوف نے یہ باتیں جمعرات کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’آج شام 7 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے ہی میرے آفس میں لوگوں کی طرف سے کرفیو پاس حاصل کرنے کے لئے میسجز اور کالز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ میں لوگوں سے ایک بار پھر گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا میری ڈیوٹی ہے، اس کو مجھ پر چھوڑیں‘۔

ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کورونا زنجیر کو توڑنے اور سری نگر کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرنی ہے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے کم از کم 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'مکمل لاک ڈائون' نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.