ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں اے این ٹی ایف پولیس اسٹیشن قائم ہوں گے - etv bharat jammu and kashmir

جموں و کشمیر محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ سرینگر اور جموں میں انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کے دو پولیس اسٹیشن تشکیل دیئے جائے گے۔

جموں و کشمیر میں اے این ٹی ایف پولیس اسٹیشن قائم ہوں گے

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 11:33 AM IST

نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ 1985 (این ڈی پی ایس) کے تحت جموں و کشمیر میں منشیات سے متعلق جرائم کی تفتیش کے مقاصد کے لیے دونوں صوبوں میں انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) جموں اور سرینگر کے پولیس اسٹیشن قائم کیے جائے گے۔

ہوم ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ' ضابطہ اخلاق 1973 کی دفعہ 2 کے ذریعہ حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں انتظامیہ نے دونوں خطوں میں منشیات سے متعلقہ سرگرمیوں اور اس سے متعلق جرائم کی تحقیقات سے متعلق انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) جموں اور اے این ٹی ایف سرینگر کو تشکیل دیا جائے گا۔'

نوٹیفکیشن کے مطابق ان دفاتر میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اف پولیس اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ہوں گے۔

اے این ٹی ایف میں کام کرنے والے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ' ہم نے لائن آف کنٹرول کے پار سے خاص طور پر وادی کشمیر میں اوڑی اور راجوری - پونچھ اضلاع میں اسمگل کیا گیا منشیات کو صبط کیا ہے - ہم ان جڑوں تک پہنچنے کے لئے کام کر رہے ہیں جو سرحد پار سے منشیات کی کھیپ وصول کرتے ہیں اور پھر اسے جموں و کشمیر میں سپلائی کرتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.