یاد رہے کہ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی گیلانی کافی عرصے سے اپنے ہی گھر میں نظربند ہیں اور کافی علیل بھی ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ سید علی گیلانی کی طبیعت پر سنجیدہ ہے، انتظامیہ نے پانچ اگست سے اب تک 12 میٹنگیں منعقد کی جن میں سے دو اعلی سطحی میٹنگیں گزشتہ برس دسمبر میں کی گئی۔
انتظامیہ کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق "گیلانی کی طبیعت ناسازگار ہونے کی صورت میں کشمیر کے حالات نامساعد ہونے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ان میٹنگوں میں گیلانی کی صحت کے پشں نظر پیدا ہونے والی امکانی صورتِحال پر قابو پانے پر کئی معمولات پر غور و خوض کیاگیا۔"
قبل ذکر ہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ کئی برسوں سے گھر میں نظربند ہے اور ان سے ملنے کے لیے کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اور ان کے گھرکے باہر پولیس کا سخت پہرا رہتا ہے۔
بتا دیں کہ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے، تاہم انتظامیہ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کی صحت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے اور رواں برس انتظامیہ اس کی صحت کو لے کر کافی سنجیدہ ہے کیوںکہ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ان کے انتقال کے بعد حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گیلانی کے جنازے اور تدفین میں لوگوں کا جم غفیر ہو گا اور اس پر قابو پانا انتظامیہ کے لیے ایک چیلنجنگ کام ہوگا۔ ان چیزوں کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو سید علی شاہ گیلانی کی صحت سے متعلق پل پل جانکاری فراہم کی جارہی ہے اور ان کے جنازے کی تیاریوں کے لیے ایک خاکہ بھی تیار کیا گیا ہے'۔