انہوں نے کہا کہ مودی آج واجپئی جی کے فارمولہ کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت کو ہی مسائل کے حل کا راستہ قرار دیتے ہیں لیکن یہ سب باتیں ایجنڈا آف الائنس میں درج تھی جو انہوں نے نہیں مانی۔
مفتی سعید کے انتقال کے بعد حکومت بنانے میں تین ماہ کا وقت لگنے پر بات کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا 'مجھے بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے میں تین ماہ لگ گئے کیونکہ میں ان سے کچھ چیزیں حاصل کرنا چاہتی تھیں لیکن پارٹی کے کچھ رہنماؤں (جو مرکز کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ ہم ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہیں) نے مجھے دوبارہ ہاتھ ملانے پر مجبور کیا، مجھے آپ لوگوں کی ہی فکر تھی'۔
انہوں نے کہا کہ میرے دور حکومت میں حالات کو خراب کرنے کے لئے سازشیں کی گئیں ورنہ آج بھی تصادم ہو رہے ہیں لیکن سنگ باری نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی پولیس تھانوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے۔