محکمہ زراعت کی طرف سے آج ٹاون ہال ترال میں ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے۔
جانکاری کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے درجنوں کسانوں نے شمولیت کی۔
اس موقع پر ماہرین نے زمینداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زمین کی مٹی کا وقتاً فوقتاً ٹیسٹ کریں اور محکمہ کی طرف سے جاری کیے گئے ہدایات پر عمل کریں۔
اس موقع پر کیمپ میں شریک ہونے والے افراد کے کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ زمینداروں نے اس قسم کے کیمپوں کو اچھی پہل سے تعبیر کیا۔
ایک زمیندار ذاکر حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس کیمپ سے ان کو بہت فائدہ ملا ہے۔ تاہم اس قسم کے کیمپ دور دراز علاقوں میں بھی منعقد کیے جانے چاہئیں۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبران ڈاکٹر ہربخش سنگھ، اوتار سنگھ اور منظور احمد گنائی بھی موجود تھے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ضلع ایگریکلچر افیسر محمد قاسم گنائی نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کی ہدایات پر انھوں نے یہ پروگرام منعقد کیے ہیں اور اب اس قسم کے کیمپ ترال کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔