ETV Bharat / state

Drive Against Cow Dung بانڈی پورہ میں سڑک پر گوبر اور دیگر مواد کے خلاف انتظامیہ کی مہم

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 11:08 AM IST

انتظامیہ نے سڑک پر گائے کے گوبر اور دیگر مواد کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ انتظامیہ نے سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

انتظامیہ نے سڑک پر گائے کے گوبر اور دیگر مواد کے خلاف مہم شروع کی

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت علاقے میں سڑکوں پر جمع کچرا گندگی گوبر اور تعمیراتی میٹرئل ہٹایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ بانڈی پورہ امتیاز احمد کی زیر نگرانی اس مہم کے دوران ابھی تک بانڈی پورہ کے صدر کوٹ پائین گرورہ ،کہنوسہ اور کلوسہ کے علاوہ بلاک حاجن کے کئی ایک علاقوں میں سڑک پر جمع کئے گئے۔ اس طرح کے میٹرئل کو ضبط کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تقریبآ ایک ہفتہ قبل سڑکوں پر اس طرح کے میٹرئل جمع کرنے والوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر اسے ہٹائیں یا پھر کڑی کاروائی کا سامنہ کریں ۔

یہ بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ مسلسل خلاف ورزی کرنے والے ایسے افراد کے خلاف 10000 روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے ۔جرمانہ ادا نا کرنے کی صورت میں ایف آئی آر بھی دائر کیا جاسکتا ہے۔اس مہم کے حوالے سے جے ڈی پی کی سربرائی میں ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں جاکر سڑکوں سے کچرا ،کوڑا کرکٹ ،گوبر اور تعمیری میٹرئل کو یا تو ہٹا رہے ہیں یا پھر اسے ضبط کرتے ہیں۔

اس مہم کے حوالے سے جے ڈی پلاننگ کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ میں سڑک کے کنارے گوبر کے ڈھیر ایک طویل عرصے سے تشویش کا باعث ہیں، جو صحت کے لیے خطرہ ہیں اور رہائشیوں اور آنے والوں کو یکساں طور پر تکلیف کا باعث ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے اور ضلع کی صفائی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے، انتظامیہ نے اس طرح کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ایک مضبوط مہم شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Parents Protest گورنمنٹ مڈل سکول کنجا کی اسکول انتظامیہ پر طلباء کے والدین برہم

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کونسل اور پولیس سمیت مختلف محکموں کے اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم فعال طور پر علاقے کی نگرانی کر رہی ہے اور ان علاقوں کی نشاندہی کر رہی ہے جہاں سڑک کے کنارے گوبر گندگی کےڈھیر یا دیگر طرح کے مئٹرئل ایک مستقل مسئلہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.