ETV Bharat / state

رامبن میں بانہال ریلوے اسٹیشن سے کھاری تک ٹرین کا ٹرائل کیا گیا - ادھم پور سری نگر بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ

رامبن ضلع کے بانہال ریلوے اسٹیشن سے ریلوے اسٹیشن کھاری تک 15 کلومیٹر طویل الیکٹرک ٹرین کا ٹرائل رن کیا گیا، واضح رہے کہ ادھم پور، سری نگر، بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے 111 کلومیٹر طویل بانہال کٹرا سیکشن کا حصہ ہیں۔ Train Trail

Train trail
رامبن میں بانہال ریلوے اسٹیشن سے کھاری تک ٹرین کا ٹرائل کیا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 4:05 PM IST

رامبن: شمالی ریلوے نے منگل کو ضلع رامبن کے بانہال ریلوے اسٹیشن سے ریلوے اسٹیشن کھاری تک پہلی بار بجلی پر چلتی ای ٹرین کا کامیاب ٹرائل کیا۔ رامبن ضلع کے بانہال ریلوے اسٹیشن سے ریلوے اسٹیشن کھاری تک پہلی 15 کلومیٹر طویل الیکٹرک ٹرین کا ٹرائل رن کیا گیا۔ انڈین ریلوے کنسٹرکشن انٹرنیشنل لمیٹڈ کے عہدیداروں کے ساتھ شمالی ریلوے کے سینئر افسران اور انجینئرز اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ ادھم پور سری نگر بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے 111 کلومیٹر طویل بانہال کٹرا سیکشن کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ رامبن ادھم پور سری نگر بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے 111 کلومیٹر طویل کٹرا بانہال سیکشن پر رامبن ضلع میں بانہال ریلوے اسٹیشن کو کھاری ریلوے اسٹیشن سے جوڑنے والی 8.6 کلومیٹر لمبی ٹرین ٹنل T-74 کا پہلا کامیاب تجربہ اگست مہینے میں کیا گیا تھا۔

ناردرن ریلوے کے مطابق ٹنل کی کامیاب جانچ کے بعد کٹرا اور بانہال کے درمیان ٹرین سروس جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ ٹریک اور ریلوے سٹیشن کھڑی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد الیکٹرک ٹرین کا ٹرائل بھی کیا گیا اور اب امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی جموں سے وادی کشمیر کے لئے ٹرین روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 224 میٹر سیکشن کا راستہ مکمل، نتن گڈکری

اس کے برعکس سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گزشتہ روز کہاکہ ضلع رامبن کے شیری بی بی علاقے میں قومی شاہراہ 44 پر 224 میٹر طویل وائڈکٹ مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں شیر بی بی میں 12کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 224 میٹر سیگمنٹ (2-لین) کی تعمیر کا کام کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.