ETV Bharat / state

Manoj Sinha's Statement جموں و کشمیر کے اسی فیصد لوگ انتخابات نہیں چاہتے، ایل جی سنہا کا دعویٰ - جموں کشمیر کی اہم خبر

منوج سنہا نے جموں کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے 80 فیصد لوگ اسمبلی انتخابات نہیں چاہتے ہیں۔ کیونکہ وہ موجودہ نظام سے خوش ہیں۔ یہ سروے ایک میڈیا ہاؤس نے کیا تھا۔ Jammu and Kashmir elections

Etv Bharat جموں و کشمیر انتخابات پر منوج سنہا کا بیان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 12:58 PM IST

ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر: لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ فعال سیاست میں آنے کا اشارہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی کئی انتخابات لڑ چکے ہیں اور مستقبل میں بھی لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں (کشمیر) کوئی الیکشن لڑنے نہیں آیا ہوں۔ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ پوری کر رہا ہوں۔
سنہا نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے 80 فیصد لوگ اسمبلی انتخابات نہیں چاہتے ہیں۔ کیونکہ وہ موجودہ نظام سے خوش ہیں۔ یہ سروے ایک میڈیا ہاؤس نے کیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر ہفتہ کی شام گاندھی نگر اپسرا روڈ کی خوبصورتی کے کام کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ منوج سنہا لیفٹیننٹ گورنر بننے سے پہلے اترپردیش کے غازی پور لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑتے تھے۔ آیوشمان بھارت یوجنا اور غریبوں کے لیے جل جیون مشن میں گھپلوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہاں کی ترقی دیکھ کر کچھ لوگ درد محسوس کر رہے ہیں۔ علاج کرو تو درد ہوتا ہے، زمین دو تو تکلیف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

منوج سنہا نے مزید کہا کہ غریبوں کا علاج ہو رہا ہے تو وہ بھی درد محسوس کر رہے ہیں اور اب حکومت غریبوں کو پانچ مرلہ زمین دے رہی ہے تو وہ بھی درد محسوس کر رہے ہیں۔ سنہا نے کہا کہ ان کا درد کم ہونے والا نہیں ہے بلکہ آنے والے دنوں میں بڑھے گا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی پہلی ترجیح غریبوں کی فلاح و بہبود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.