پہلے روز 573 مسافر آٹھ پروازوں میں وادی پہنچے - ایئرپورٹ
سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاک ڈاؤن کے دوران محدود پروازوں کے آغاز سے پہلے روز آٹھ فلائٹز میں 573 مسافر کشمیر لوٹے جبکہ 270 مسافر وادی سے روانہ ہوئے-
پہلے روز 573 مسافر آٹھ پروازوں میں وادی پہنچے
روانہ ہو نے والے مسافروں میں جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی شامل تھے۔ وہ آج صبح ایک نجی کمپنی کی فلائٹ میں دہلی روانہ ہوئے-
انتظامیہ کے مطابق تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی جانچ کیلئے ٹسٹ کئے جائیں گے جن کے نمونے لینے کے لیے ایئرپورٹ کے احاطے میں 30 کیاسکز قائم کئے گئے ہیں-
کووڈ 19 قواعد کے مطابق کورونا میں مثبت پائے جانے والے افراد کو انتظامی قرنطینہ میں رکھا جائے گا جبکہ ان افراد جن کے ٹسٹ منفی پائے جائیں گے انکو 14دنوں کے گھریلو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئ ہے-