ETV Bharat / state

کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 42 واں دن

وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ بدھ کو42 ویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث تمام تر معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور ہر سو سراسیمگی اور اضطراب کی کیفیت طاری ہے۔

کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 42 واں دن
کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 42 واں دن
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 8:55 PM IST

وادی میں کورونا کے مثبت کیسز میں ہورہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر جہاں انتظامیہ سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کمر بستہ ہے وہیں لوگ بھی اس وائرس کی زنجیر کو توڑنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کی جارہی تمام تر ہدایات پر عمل کرنے میں کوئی لیت ولعل نہیں کررہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے آٹھ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے تاہم قریب دو سو مریض روبہ صحت بھی ہوئے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے مثبت کیسز کی تعداد قریب چھ سو ہے۔

ذرائع کے مطابق سری نگر میں لاک ڈاؤن ہر گذرتے دن کے ساتھ سخت سے سخت تر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھی گھروں سے باہر نکلنے میں بدرجہ اتم احتیاط کررہے ہیں اور سڑکوں پر تعینات سیکورٹی فورسز اہلکار بھی لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کے لئے جگہ جگہ ناکہ لگائے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.