ETV Bharat / state

امبالا: ویبھو اروڑا ٹوینٹی ٹوینٹی میں اپنا جوہر دکھائیں گے

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 4:10 PM IST

عالمی سطح پر کھیلے جانے والے ٹوینٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویبھو اروڑا کولکاتا نائٹ رائڈر کی طرف سے اپنے کھیل کا جوہر دکھائیں گے۔

وبھو اروڑا ٹونٹی ٹونٹی میں اپنا جوہر دکھائیں گے

ہریانہ میں امبالا کے ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والے ویبھو اروڑا اس بار عالمی سطح پر کھیلے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل میں اپنا جوہر دکھائیں گے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اروڑا نے بتایا کہ آئی پی ایل میں ان کے انتخاب سے نہ صرف ان کا خاندان خوش ہے بلکہ امبالا اور ہماچل پردیش کے لوگوں میں بھی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ شائقین کی طرف سے ہر روز ہزاروں کی تعداد میں مبارکبادی مل رہی ہے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ ویبھو اروڑا کو کولکاتا نائٹ رائڈر نے 20 لاکھ میں خریدا ہے۔ وہ بولنگ میں انٹرنیشنل پلیئر اور انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹوینٹی ٹوینٹی کے کپتان مورگن کی کپتانی میں اپنا جوہر دکھائیں گے۔ ویبھو اروڑا دائیں بازو کے تیز گیندباز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویبھو اروڑا ہماچل پردیش کی ٹیم کے طرف سے رنجی، وجے ہزارے ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ایک میچ میں 9 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی ان کے نام درج ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.