ETV Bharat / state

امتحان کے لئے خصوصی ٹرین چلائی گئی - خصوصی ٹرین

ریلوے کے افسر امر سنگھ کا کہنا ہے کہ سولن سے شملہ تک امتحان کے لئے خصوصی ٹرین چلائی گئی ہے، اس ٹرین میں صرف دو مسافر آئے ہیں جبکہ ٹرین میں 240 مسافروں کی گنجائش ہے، انہوں نے بتایا کہ شام کے وقت مزید مسافروں کے شملہ سے سولن جانے کی امید ہے۔

خصوصی ٹرین
خصوصی ٹرین
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 1:40 PM IST

کلکا - شملہ ٹریک پر پانچ مہینے کے بعد اتوار کو ٹرین چلائی گئی، اتوار کو ہونے والے سنگھ لوک سیوا ایوک کی نیشنل ڈیفینس اکیڈمی (این ڈی اے) اور نوسنا اکیڈمی کے امتحانات کے لئے خصوصی ٹرین چلائی گئی ہے۔

خصوصی ٹرین

این ڈی اے امتحان کے لئے چلنے والی اس خصوصی ٹرین میں سولن سے شملہ صرف ایک امیدوار اور اس کے سرپرست شملہ پہنچے، امتحان اسپیشل ٹرین صبح ساڑھے 4 بجے سولن سے روانہ ہوئی اور صبح 7:10 بجے شملہ پہنچی۔

امیدواروں نے اس ٹرین میں سوار ہونے میں دلچسپی نہیں ظاہر کی، ٹرین کی تمام کوچیں خالی تھیں۔ امتحان دینے کیلئے بیشتر امیدوار نجی گاڑیوں میں شملہ پہنچ گئے تھے۔ امتحان ختم ہونے کے بعد بھی خصوصی ٹرین شام 6:30 بجے شملہ سے روانہ ہوگی اور 9 بج کر 10 منٹ پر سولن پہنچے گی۔

ریلوے کے افسر امر سنگھ کا کہنا ہے کہ سولن سے شملہ تک امتحان خصوصی ٹرین چلائی گئی ہے، اس ٹرین میں صرف دو مسافر آئے ہیں جبکہ ٹرین میں 240 مسافروں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شام کے وقت مزید مسافروں کے شملہ سے سولن جانے کی امید ہے۔

ٹرین کے ذریعہ امتحان دینے شملہ پہنچے انورگ نے بتایا کہ انہوں نے امتحان دینے کے لئے ٹرین میں آنا مناسب سمجھا، ٹرین میں سفر کرنا آرام دہ ہوتا ہے۔ انوراگ کے والد سشیل دت نے بتایا کہ پانچ ماہ بعد ٹرین تاریخی پٹری پر چل پڑی ہے اور وہ اور ان کا بیٹا شملہ کا سفر کرچکے ہیں، اس سے انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.