ETV Bharat / state

ہماچل کے کئی علاقوں میں برفباری - کوفری میں بھی اتوار کے روز سیزن کی پہلی برف باری

اتوار کے روز ہماچل کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے جس سے باغبانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

ہماچل کے کئی علاقوں میں برف باری
ہماچل کے کئی علاقوں میں برف باری
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 1:00 PM IST

کنور: ہماچل پردیش کا مزاج آج کل بدلا سا ہے۔ اتوار کے روز ہماچل کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ سیاحتی مقام کوفری میں بھی اتوار کے روز سیزن کی پہلی برفباری ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کوفری پہنچی اور برفباری کا لطف اٹھایا۔

وہیں قبائلی ضلع کنور میں بھی اتوار کے روز دیر رات ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ برفباری ہوئی۔ اس علاقے میں تقریبا پانچ ماہ سے قحط سالی تھی جس کی وجہ سے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات ہر روز پیش آ رہے تھے۔

ایسے میں کسانوں کو برفباری اور بارش سے کچھ راحت ملی ہے۔ اس وقت سیب کے باغات میں بھی آب پاشی کی ضرورت تھی، بارش کی وجہ سے اب باغبانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

وہیں برفباری کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سے نیچے آگیا ہے۔ اسی دوران دیگر دیہی علاقوں میں بھی 2 انچ برفباری اور ہلکی بارش کا سلسہ جاری ہے۔ اگر مسلسل بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا تو شام تک کئی سڑکوں پر نقل و حرکت درہم برہم ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.