ETV Bharat / state

Accident in Chamba ہماچل میں راوی ندی میں بولیرو گاڑی گرجانے سے ایک کی موت، دیگر لاپتہ - ہماچل میں بولیرو ندی میں گر گئی

چمبا ضلع میں ایک بولیرو بے قابو ہو کر ندی میں گر گئی۔ جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر گاڑی کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک لاش بھی ملی ہے۔ Bolero fell into river in Himachal

ہماچل میں راوی ندی میں بولیرو گاڑی گرجانے سے ایک کی موت، دیگر لاپتہ

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 9:38 AM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع چنبا میں کھڑا مکھ ہولی راستے پر ہفتے کے روز ایک بولیرو کار بے قابو ہوکر راوی ندی میں گر گئی۔ پولیس اور گاؤں والوں نے بچاؤ اور تلاش مہم چلائی۔ اس حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی، گاڑی میں سوار دوسرا شخص لاپتہ ہے۔ پولیس نے متوفی کی شناخت ڈرائیور چون لال بیٹے جے رام گاؤں ہبرادونالی کے طور پر کی ہے۔ اندر سنگھ بیٹے جے سنگھ کی تلاش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں وہ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی لیبر کو لینے کے لئے ہولی کی طرف آ رہے تھے۔ ڈللی کے قریب پہنچنے پر اچانک گاڑی بے قابو ہوکر 200 میٹر نیچے راوی ندی میں جا گری۔

بتا دیں کہ ہفتہ کی صبح لامو سے ہولی کی طرف جانے والی ایک بولیرو گاڑی ڈالی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور راوی ندی میں گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی تحصیلدار ہولی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ گاؤں والوں نے انتظامیہ کی طرف سے ہائیڈرو الیکٹرک کے گیٹ بند کرواکر پانی کو روکا گیا۔ دوپہر بعد کے بعد مقامی شخص نے ہمت دکھائی اور اس نے گاڑی کی تلاش کرکے رسیوں سے اسے باندھ دیا۔ رسیوں کی مدد سے گاڑی کو راوی سے باہر کھینچا تو اس میں ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی۔ تحصیلدار پرکاش چندنے بتایا کہ ابھیشیک یادو نے کہا کہ لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، جب کہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Road Accident ہماچل میں سڑک حادثات میں آٹھ فیصد کمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.