ETV Bharat / state

Monsoon In Himchal ہماچل پردیش کے آٹھ اضلاع میں اورینج الرٹ جاری - ہماچل پردیش میں جنوب مغربی مانسون

محکمہ موسمیات نے مانسون کے مدنظر ہماچل پردیش کے آٹھ اضلاع میں اورینج الرٹ اور باقی حصوں میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ہماچل پردیش کے آٹھ ضلعوں میں اورینج الرٹ جاری

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 6:55 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں جنوب مغربی مانسون گزشتہ کچھ دنوں کے دوران غیر فعال رہا ، لیکن اس کے پھر سے فعال ہونے کے آثار ہیں کیونکہ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بدھ کو ریاست کے آٹھ ضلعوں میں اورینج الرٹ اور باقی حصوں میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،ریاست میں کئی جگہوں پر تیز بارش کا اندازہ ہے۔ مانسون کی سرگرمیاں کانگڑااور چنبا ضلع میں کچھ مقامات تک ہی محدود رہیں ۔ گھمرور (کانگڑا)میں 45.2ملی میٹر، پالن پور میں 33ملی میٹر ، ناہن (سرمور ) میں 21.7ملی میٹر اور گلیر(کانگڑ)میں21.2ملی میٹر بارش ہوئی ۔ کچھ جگہوں پر موسم بنیادی طور پر خشک رہا اور بادل چھائے رہے اور معمولی بارش ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:Thirty three Indians Death in Haj رواں برس سفر حج کے دوران کل تینتیس بھارتی فوت

اگلے تین گھنٹوں میں حمیر پور ،بلاس پور، سرمور، کلو، سولن ، اونا،مسنڈی اور شملہ جیسے ضلعوں میں کچھ مقامات پر تیز بارش کا اندازہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں تیز بارش کا اندازہ لگاتے ہوئے اگلے چار دنوں کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کی حالت میں مختلف جگہوں پر آندھی اور بجلی گرنے کی تنبیہ دی ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.