ETV Bharat / state

سکیورٹی افسر اور ایس پی کلو کے درمیان جھڑپ - Kullu news

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کے سیکورٹی افسر اور ایس پی کلو کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

مرکزی وزیر کے سامنے سی ایم کے سیکورٹی افسر نے ایس پی کلو کو ماری لات، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:00 PM IST

ایس پی کلو اور وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی سیکورٹی افسر کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور سی ایم جے رام کے قافلے میں دونوں افسر موجود تھے۔ بھنتر ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر نتن گڈکری کے استقبال کے لیے بھنتر پہنچے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی حفاظت میں تعینات سیکورٹی افسر اور ایس پی کلو گورو کے درمیان جھڑپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مرکزی وزیر کے سامنے سی ایم کے سیکورٹی افسر نے ایس پی کلو کو ماری لات، دیکھیں ویڈیو

وہیں، فور لین کسان یونین کے ارکان نے بھی حکومت کے رویہ پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق مرکزی وزیر نتن گڈکری کے استقبال کے لیے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر بھنتر ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔

جیسے ہی مرکزی وزیر کا قافلہ بھنتر ہوائی اڈے سے باہر نکلنے لگا تو سڑک کے کنارے فور لین متاثرہ کسان بھی ملنے کے لیے پہنچے۔ متاثرہ لوگوں کو دیکھ کر نتن گڈکری نے اپنی گاڑی کو روکا اور خود اتر کر ان سے ملنے پہنچ گئے۔ وہیں، وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر بھی اپنی گاڑی سے اتر کر ان سبھی لوگوں سے ملنے پہنچے۔

اس دوران متاثرہ لوگوں نے ریاستی حکومت کے طریقہ کار پر بھی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے مطالبات پر طویل وقت سے غور نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس پر مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ جلد سے جلد ان کے مطالبات پر غور کیا جائے۔ اس درمیان اچانک وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے پیچھے حفاظتی اہلکار اور ایس پی کلو کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ اس جھڑپ کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے بھی ایس پی کلو کی حمایت میں نعرے بازی کرنی شروع کر دی۔ ساتھ ہی جھڑپ کے تعلق سے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:

دوسرے مذہب کے لڑکے سے شادی کے بعد لڑکی کا سر منڈوایا، دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں مقامی لوگوں نے جہاں حکومت کی مخالفت کی تو وہیں، ایس پی کلو کے طریقہ کار سے خوش ہو کر ان کی حمایت میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ فور لین متاثرہ یونین کے ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت طویل وقت سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں مرکزی وزیر سے ملنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.