ETV Bharat / state

Road Accidentہماچل میں بس اور کار کی ٹکر، ماں بیٹی سمیت 3 افراد ہلاک - ماں بیٹی سمیت تین ہلاک

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب پنجاب کی ایک ٹیکسی منالی سے کلو جا رہی تھی۔ اسی دوران منالی سے آنے والی پنجاب روڈ ویز کی بس سے زبردست ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی زوردارتھی کہ کار اور بس کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں تین افراد کی المناک موت ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال منالی لے جایا گیا۔3 people including mother and daughter died in the road accident

3 افراد ہلاک
3 افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 8:16 PM IST

شملہ، ہماچل پردیش میں کلّو کی اوجھی وادی سے 16 میل دور بس اور کارکی ٹکرمیں ماں بیٹی سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب پنجاب کی ایک ٹیکسی منالی سے کلو جا رہی تھی۔ اسی دوران منالی سے آنے والی پنجاب روڈ ویز کی بس سے زبردست ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی زوردارتھی کہ کار اور بس کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں تین افراد کی المناک موت ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال منالی لے جایا گیا۔3 people including mother and daughter died in the road accident

پولیس نے مہلوکین کی شناخت سماہن تبتی کالونی کی رہنے والی نیما چھنگتا (43) بیوی رجنگ نمگیال، ان کی بیٹی شیرنگ ڈولکر (6) کے علاوہ ٹیکسی ڈرائیور ہرپریت سنگھ (32) ولد دلجیت سنگھ گاؤں اکال گڑھ برجوالا تحصیل اورضلع روپ نگر (پنجاب) کے طورپرکی ہے۔

زخمیوں کی شناخت تنزین جمکر (8) اور بس ڈرائیور جگجیت سنگھ (46) گاں ساہیجوماجرا، تحصیل سمرالہ، ضلع لدھیانہ (پنجاب) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گرودیو شرما نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:ہماچل پردیش میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.