ETV Bharat / state

ہماچل میں فلم سٹی کے لیے سو کروڑ روپے کے ایم او یو پر دستخط - وزیر صنعت بکرم سنگھ

حکومت نے مختلف صنعتی شعبوں میں 3307 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے ایم او یو یعنی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں

ہماچل میں فلم سٹی کے لیے سو کروڑ روپے کے ایم او یو پر دستخط

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 8:57 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں فلم سٹی بنانے کے لئے ریاستی حکومت نے میسرز پٹارا ٹی وی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ایم او یو کے مطابق میسرز پٹارا ٹی وی 100کروڑ روپے خرچ کرگا۔ یہ دستخط کل چندی گڑی میں وزیر صنعت بکرم سنگھ کی صدارت میں ریاستی حکومت کے ایک پروگرام میں کئے گئے۔

پروگرام کے دوران حکومت نے مختلف صنعتی شعبوں میں 3307 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے ایم او یو یعنی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس سے ریاست کے تقریباً 15ہزار لوگوں کو راست اور بالواسطہ طورپر روزگار ملے گا۔

مزید پڑھیں:

خیال رہے کہ ریاستی حکومت دوسری گراونڈ بریکنگ سریمنی کرنے والی ہے۔ اس کے لئے 15000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ریاست میں ایتھنول کی پیداوار کے لئے 1000کروڑ روپے کی لاگت کے کل ملاکر 6 مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ میسرز ٹرائییڈینٹ کمپنی نے ٹیکسٹائل پارک قائم کرنے کے لئے 800 کروڑ کی مفاہمت کی یادداشت اور میسرز بیٹر ٹومارو انفرانسٹرکچر اینڈ سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے نجی صنعتی پارک قائم کرنے کے لئے 490کروڑ روپے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.