ETV Bharat / state

ونود زتشی خصوصی آبزرور مقرر - ہریانہ کی اسندھ اسمبلی نشست

ہریانہ کی اسندھ اسمبلی نشست سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق کئے گئے دعووں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سابق الیکشن کمشنر اورسبکدوش آئی اے ایس افسر ونود زتشی کو اس نشست پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے خصوصی آبزرورمقرر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Oct 21, 2019, 9:29 AM IST

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ونود زتشی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسندھ اسمبلی حلقہ میں جائیں اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

سابق نو کر شاہ نے الیکشن کمیشن میں مختلف عہدوں پر سات برسوں تک کام کیا ہے۔

ونود زتسی کو گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران آندھرا پردیش، تلنگانہ اور تریپورہ کے لیے خصوصی آبزرور مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ راجستھان کے چیف الیکشن افسر بھی رہ چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یہ قدم اسندھ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار کی جانب سے ای وی ایم کے متعلق کئے گئے حیرت انگیز دعووں کے بعد اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی امیدوار بخشش سنگھ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں لوگوں سے یہ کہتے دیکھا گیا ہے کہ انہوں نے ای وی ایم کو فکس کر رکھا ہے اور انہیں پتہ چل جائے گا کہ کس ووٹر نے کون سے امیدوار کو ووٹ دیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹ کسی بھی امیدوار کے حق میں ڈالا جائے لیکن وہ بی جے پی کے ہی کھاتے میں شمار ہوجائے گا۔

ہریانہ میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ اور 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 21, 2019, 9:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.