ETV Bharat / state

دسویں جماعت کے امتحانات میں لڑکیوں کی بہتر کارکردگی

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 5:50 PM IST

ہریانہ اسکول بورڈ کی دسویں جماعت میں ٹاپ کرنے والی طالبہ کویتا کے اعزاز میں ضلع نوح کے گاؤں چھچیڑا میں واقع پربھات سینئر سیکنڈری اسکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کامیابی
کامیابی

اس دوران بورڈ کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والی کویتا بنت فتح سنگھ نے اپنے اساتذہ اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ انہوں نے ضلع نوح میں ٹاپ کیا ہے۔

دسویں جماعت کے امتحانات لڑکیوں کی بہتر کارکردگی

اس اعزازی تقریب میں والدین کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کا پھول مالاؤں کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کویتا نے 500 نمبرات میں 495 نمبر حاصل کئے ہیں۔ اگر طالبہ کے تین نمبر اور آئے ہوتے تو وہ ریاستی سطح پر نمایاں طالبات کی فہرست شامل ہوتیں۔
کویتا نے کہا کہ وہ آئی اے ایس بننا چاہتی ہیں۔
میوات کی طالبات نے بالعموم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

گروگرام ضلع میں شامل میوات کے گاؤں نونیرا کی طالبہ مسکان بنت ادریس نے بھی گروگرام ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

حالانکہ گروگرام میں انتہائی ترقی یافتہ اسکول بھی موجود ہیں۔مسکان نے کل 500 نمبرات میں 489 نمبر حاصل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی : بھلسوا ڈیری میں صاف پینے کے پانی شدید قلت
اس کے علاوہ پلول ضلع کے ہتھین تحصیل کے روپڑاکا گاؤں کی رہنے والی نازیہ بنت ظہیر نے تحصیل سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

نازیہ ظہیر نے 500 میں سے کل 471 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ہتھین کے ایس ڈی ایم وکیل احمد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نازیہ کو مٹھائی کھلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.