ETV Bharat / state

مچھلی شہر میں جلسۂ سیرت النبی وجلوس مدح صحابہ کا انعقاد - Jalsa Seerat in Jaunpur - JALSA SEERAT IN JAUNPUR

تحسین مصطفیٰ نے کہا کہ ہمارے یہاں کا جلسہ و جلوس بہت تاریخی ہے۔ جس کا اپنا ایک نظام ہے اور شوریٰ کے ممبران جو آئین کے مطابق ہر فیصلہ کرتے ہیں اور صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

Jalsa Seerat ul Nabi and Jalsa Madh Sahaba held in Machhali Shahar Jaunpur UP
مچھلی شہر میں جلسۂ سیرت النبی وجلوس مدح صحابہ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2024, 12:44 PM IST

جونپور: مچھلی شہر قصبہ میں سیرت النبی کے جلسے وجلوس بڑے تزک واحتشام سے منائے جاتے ہیں۔ اس بار بھی یہاں تاریخی و قدیمی 69واں عید میلاد النبی وجلوس مدح صحابہ بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جلوس مسجد شاہ اشرف رحمۃ اللّٰہ علیہ سے نکل کر اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد کے میدان تک پہونچ کر سیرت کمیٹی مچھلی شہر کے صدر تحسین مصطفیٰ اور ان کی ٹیم کی قیادت میں اختتام پذیر ہوا۔

مچھلی شہر میں جلسۂ سیرت النبی وجلوس مدح صحابہ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)
Jalsa Seerat ul Nabi and Jalsa Madh Sahaba held in Machhali Shahar Jaunpur UP
مچھلی شہر میں جلسۂ سیرت النبی وجلوس مدح صحابہ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)
Jalsa Seerat ul Nabi and Jalsa Madh Sahaba held in Machhali Shahar Jaunpur UP
مچھلی شہر میں جلسۂ سیرت النبی وجلوس مدح صحابہ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)

پہلے دن جامع مسجد کے صحن میں قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر راگنی سونکر رکن اسمبلی مچھلی شہر موجود رہیں۔ اس کے لیے سبھی مذہب و ملت کے لوگ موجود رہے۔ دوسرے دن جلوس روانہ ہوا جہاں جگہ جگہ انجمنوں نے اسٹیج لگا کر فن سپاہ گری کے اکھاڑوں و نظم خواں انجمنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

تیسرے دن آل یوپی طرحی نظم خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں گیارہ مقامی انجمنوں نے شرکت کی اور سبھی نے نعت و منقبت پر مشتمل اشعار پیش کیے۔ جس میں حَکم کے فیصلے کے بعد انجمن قریشیہ نے عبرت مچھلی شہری کا کلام پڑھ کر اول مقام حاصل کیا اور انجمن توحیدیہ و انجمن صدیقیہ نے دوسرا اور انجمن اسلامیہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ پوری رات عوام کا جم غفیر جلوس میں موجود رہا اور پورے راستوں پر چہل پہل رہی۔ طرح طرح کی دکانوں سے شاہراہ گلزار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

محمود مدنی کے بیان پر لوگوں کا شدید رد عمل، علماء نے ریمارکس واپس لینے کا مطالبہ کیا - scholars Anger over Mahmood Madani

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیرت کمیٹی مچھلی شہر کے صدر تحسین مصطفیٰ نے کہا کہ ہمارے یہاں کا جلسہ و جلوس بہت تاریخی ہے جس کا اپنا ایک نظام ہے اور شوریٰ کے ممبر ہیں جو آئین کے مطابق تمام فیصلے کرتے ہیں اور صدر کا انتخاب کرتے ہیں جو صدر منتخب ہوتا ہے وہ تین سال تک صدارت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن ہم خوشی اس وجہ سے مناتے ہیں کہ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے جو آخری نبی ہیں اور رحمۃ للعالمین ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کا پیغام امن و محبت اور بھائی چارگی کا تھا۔ ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس چیز کو عام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.