ETV Bharat / state

ہریانہ میں 1983 پی ٹی آئی اساتذہ برطرف - Senior Congress leader Chaudhry Aftab Ahmed joined the protest

ہریانہ حکومت نے 2010 میں تقرر کئے گئے 1983 پی ٹی آئی ٹیچرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔ جس کے پیش نظر آج پی ٹی آئی اساتذہ نے حکومت کے خلاف ضلع سیکرٹریٹ دفتر پر احتجاج کیا۔

ہریانہ میں 1983 پی ٹی آئی اساتذہ برطرف
ہریانہ میں 1983 پی ٹی آئی اساتذہ برطرف
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:27 PM IST

ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں پی ٹی آئی اساتذہ نے ضلع سیکرٹریٹ دفتر پر آج احتجاج کیا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں ہریانہ حکومت نے 2010 میں تقرر کئے گئے 1983 پی ٹی آئی ٹیچرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔جس کے پیش نظر آج پی ٹی آئی اساتذہ نے حکومت کے خلاف ضلع سیکرٹریٹ دفتر پر احتجاج کیا۔

اس تعلق سے احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ 'ہماری تقرری کانگریس کے دور حکومت میں ہوئی تھی اس لیے بی جے پی اور جے جے پی حکومت ہم سب کو برطرف کر دیا ہے ۔اساتذہ نے کہا کہ 'ہم اس مجوزہ ٹیسٹ کی بھی مخالفت کرتے ہیں جس کو دینے کے لیے ہمیں کہا گیا ہے ہم پہلے ہی سبھی طرح کے امتحانات سے گزر چکے ہیں۔جس کے بعد ہماری تقرری کی گئی تھی۔

ہریانہ میں 1983 پی ٹی آئی اساتذہ برطرف۔ ویڈیو

اس سلسلے میں گزشتہ روز پی ٹی آئی ٹیچرز کے احتجاج کو تقویت دینے کے لئے نوح سے رکن اسمبلی اور کانگریس کے سینئر رہنما چودھری آفتاب احمد بھی سیکرٹریٹ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کے اس دور میں حکومت کو عوام کے لئے مختلف اقدامات کرنے چاہئے لیکن حکومت لوگوں کو بے روزگار کر رہی ہے کانگریس تمام پی ٹی آئی ٹیچرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور حکومت سے ان اساتذہ کو جلد بحال کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.