جنوب مغربی مانسون کے شمال مغربی خطے میں دستک دینے کے بعد کچھ علاقوں میں اوسط کے مقابلے میں شدید بارش ہونے کی وجہ سے لو اور خشک سالی جیسی صورتحال سے راحت ملی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن پنجاب میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور ہریانہ میں آج اور 18 جولائی کوشدید بارش کے امکانات ہیں۔ کہیں کہیں گرج چمک ، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ تین دن کے بعد خطے میں متعدد مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرنال میں سب سے زیادہ 245 ملی میٹر بارش ہوئی۔ روہتک 14 ملی میٹر ، سرسا 28 ملی میٹر ، انبالہ 26 ملی میٹر ، گڑگاؤں 2 ملی میٹر ، حصار 3 ملی میٹر ، بھیوانی 4 ملی میٹر ، پٹیالہ 46 ملی میٹر ، بٹھنڈا 3 ملی میٹر ، آدم پور 3 ملی میٹر ، گورداس پور 1 ملی میٹر سمیت کچھ مقامات پر بارش ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں پانی داخل ہونے سے کمہار کا بڑا نقصان
بارش کے بعد چندی گڑھ کا درجہ حرارت 26 ڈگری ، انبالہ 24 ڈگری ، حصار 25 ڈگری ، کرنال 23 ڈگری ، نارنول 25 ڈگری ، روہتک 26 ڈگری ، بھیوانی 26 ڈگری ، امرتسر لدھیانہ ، ہلواڑہ کا درجہ حرارت 26 ڈگری ، بٹھنڈا 25 ڈگری ، گورداس پور 21 ڈگری درجہ حرارت رہا ۔
یو این آئی