ETV Bharat / state

ہریانہ کانگریس تنظیم میں توسیع کے حوالے سے اہم اجلاس

ہریانہ میں ضلع صدر کی تقرری کے لئے آج دہلی میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے اس کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے ریاست کے سبھی مبصرین کو دہلی بلایا ہے۔

ہریانہ کانگریس تنظیم میں توسیع کے حوالے سے اہم اجلاس
ہریانہ کانگریس تنظیم میں توسیع کے حوالے سے اہم اجلاس
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 12:46 PM IST

دہلی: ہریانہ کانگریس میں تنظیم توسیع کے حوالے سے آج دہلی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس دو روزہ اجلاس کے دوران ہریانہ کانگریس ضلع صدر کی تقرری کی جائے گی۔ اسی حوالے سے آج کانگریس پارٹی نے ریاست کے سبھی مبصرین کو دہلی بلایا ہے۔

ہریانہ کانگریس انچارج ویوک بنسل اور ہریانہ کانگریس کے صدر کماری سیلجا کی سربراہی میں مسلسل دو دنوں تک سبھی مبصرین سے بات کریں گے، جانکاری کے مطابق 11 اضلاع کا اجلاس آج ہوگا اور بقیہ 11 اضلاع کا اجلاس کل ہوگا۔

اس تعلق سے ویویک بنسل نے بتایا کہ مبصرین کی رپورٹ پر ریاستی صدر کماری سیلجا اور کانگریس انچارج غور و خوض کریں گے جس کے بعد ضلع صدر اور دیگر کی تقرری کا حتمی فیصلہ پارٹی کی ہائی کمان کرے گی۔

ان تقرریوں میں ویوک بنسل کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ریاستی صدر کماری سیلجا کے ساتھ ہی قائد حزب اختلاف بھوپندر ہوڈا اور دیگر بڑے قائدین کے ساتھ کام کرنا ہے۔ وویک بنسل کا کہنا ہے کہ پارٹی ہائی کمان ضلعی صدر کی ذمہ داری ایک مضبوط رہنما کو سونپے گی۔

واضح رہے کہ ہریانہ میں ایک طویل عرصے سے کانگریس کی کوئی تنظیم نہیں ہے۔ سابق ریاستی صدر اشوک تنور کے زمانے سے ہی ضلع صدر کی تقرری نہیں ہوپائی تھی اس لئے سیلجا کی پہلی ترجیح مضبوط تنظیم کا قیام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.