ETV Bharat / state

ہریانہ میں بین ریاستی ٹرانسپورٹ بحال

ریاست ہریانہ میں آن لاک کی شروعات میں سفر کی پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اب عوام کو ریاست میں کہیں بھی آمد ورفت کی کسی طرح کی کوئی سفری پاس کی ضرورت نہیں۔

the decision was taken at a meeting chaired by chief minister manohar lal khattar
ہریانہ حکومت نے بین ریاستی اور بین ضلعی سفر کی اجازت دی
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 9:39 AM IST

ہریانہ کی دہلی، پنجاب سمیت سبھی سرحدیں پیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں بھی لوگ آمد ورفت کرسکتے ہیں۔ ضلع کے ڈی سی سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت صرف رات 9 سے صبح 5 بجے تک ضروری خدمات کو چھوڑ کر پابندی رہے گی۔

یہ فیصلہ چنڈی گڑھ میں سی ایم منوہر لال کی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ حالانکہ پنجاب میں لاک ڈاؤن 30جون تک بڑھادیا گیا ہے۔

the decision was taken at a meeting chaired by chief minister manohar lal khattar
ہریانہ حکومت نے بین ریاستی اور بین ضلعی سفر کی اجازت دی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ بھی تقریبا دو ماہ کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی تھی۔ لیکن اب لاک ڈاؤن 5 کے تحت سفری پابندی میں چھوٹ دی گئی ہے اور اس چھوٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی شامل ہے۔

ہریانہ حکومت نے لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے سے متعلق نئی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ ہریانہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 30 جون تک کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاؤن پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ کنٹینمنٹ زون میں ابھی کوئی اضافی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ہی ہریانہ حکومت نے کسی دوسری ریاست میں جانے پر سفری پابندی بھی ختم کر دی ہے۔

ہریانہ حکومت نے 30 جون تک کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومت نے بھی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، ضلعی مجسٹریٹ اور متعلقہ محکمہ کی ہدایت نامے کے مطابق محدود علاقوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.