ہریانہ محکمہ صحت تبلیغی جماعت کے سبھی ساتھیوں کو ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں آسانی سے داخل ہو سکیں اور وہاں انہیں کورنٹائن کے مرحلے سے نہ گزرنا پڑے۔
نوح سے رکن اسمبلی اور کانگریس کے ڈپٹی اپوزیشن رہنما چودھری آفتاب احمد نے وزیراعلی منوہر لال کھٹر سے ریاست میں کورنٹائن تبلیغی جماعت کے اراکین سے متعلق بات چیت کی۔ ان تبلیغی جماعت کے لووگں کا واپس ان کی ریاست جانے کا راستہ صاف کرایا ہے۔
مفتی زاہد حسین اور آفتاب احمد نے اپنی نگرانی میں ان افراد کو گھر پہنچانے کیلئے تمام طرح کی قانونی کارروائی کرائی ہے۔ یہ تبلیغ جماعت منسلک 19 ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے 450 کو نوح میں،95 کو پلول میں 16 کو گروگرام میں اور باقی کو ریاست کے دیگر اضلاع میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔
کورونا وائرس کے وجہ سے کورنٹائن کئے جانے اور لاک ڈاؤن کے بعد ان افراد کو گھر نہ پہنچنے کی وجہ سے عوام میں کافی تشویش تھی۔
ریاست ہریانہ کے نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور ڈی سی نوح، ڈی سی پلول اور ڈی سی فریدآباد سے کئی بار بات چیت کی اور اس مسئلے کو حل کرایا ۔
ان کو اپنی ریاستوں کو پھجوانے کا عمل شروع ہو گیا ہےاور دوسری ریاستوں سے میوات کے تبلیغ جماعت کے افراد کو واپس لانے کا عمل شروع ہوگا۔