گرمیت رام رہیم کو 24 گھنٹے کےلیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جبکہ رہائی کو راز میں رکھا گیا۔ گرمیت رام رہیم کی پیرول پر رہائی کے بارے میں صرف 4 افراد کو پتہ تھا جن میں منوہر لال کٹھر بھی شامل ہیں۔
ڈیرا سچا سودہ کے سربراہ کو خفیہ طور پر 24 اکتوبر کو 24 گھنٹوں کےلیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ روہتک کی سناریہ جیل میں قید رام رہیم کو سخت سیکوریٹی کے درمیان گروگرام لایا گیا جہاں اس نے میدنتا ہسپتال میں زیرعلاج اپنی والدہ نصیب گور کی عیادت کی۔
90 سالہ نصیب کو میدنتا ہسپتال میں کئی دنوں سے زیرعلاج ہیں جبکہ گرمیت رام رہیم نے متعدد مرتبہ والدہ سے ملنے کےلیے عدالت سے پیرول پر رہائی درخواست کی تھی۔
روہتک کے ایس پی نے رام رہیم کی پیرول پر رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے رام رحیم کو گروگرام لے جانے کےلیے ہم سے سیکوریٹی انتظامات کرنے کی درخواست کی تھی تاہم یرا سچا سودہ کے سربراہ کو سخت سیکوریٹی فراہم کی گئی۔ رام رہیم نے پیرول کا زیادہ تر وقت ہسپتال میں اپنی والدہ کے ساتھ گذارا۔