ETV Bharat / state

میوات میں ضلع سطحی دوڑ کا انعقاد - etv bharat news

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے گاؤں مالب میں دوڑ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر میوات کے پہلے ایچ سی ایس، ڈپٹی جی ایس ٹی کمشنر شفیق احمد نے شرکت کی۔ یہ مقابلہ ضلع سطح پر منعقد کی گئی۔ اس سے قبل ایم وی جی کے ذریعہ میوات کے چار بلاک میں رننگ کمٹیشن منعقد کیے گئے تھے۔ ان کے فاتحین کے مابین آج فائنل دوڑ کے یہ مقابلے ہوئے۔

District level race held in Mewat
میوات میں ضلع سطحی دوڑ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 7:37 AM IST

100 ، 400 اور 1600 میٹر کے زمروں میں مقابلے ہوئے۔ 100 میٹر میں اول مقام محمد راشد، دوسرا مقام عابد جبکہ تیسرا مقام شاہ رخ نے حاصل کیا۔
400 میٹر کے زمرے میں پہلا مقام منفید، دوسرا نعیم اور تیسرا مقام تسلیم نے حاصل کیا۔ 1600 میٹر کے زمرے میں اول شاکر، دوسرے پر جہاز اور تیسرے مقام پر شہروز رہے۔

ویڈیو

علاقہ میں میوات والنٹیئر گروپ کی اس پہل کی زبردست ستائش کی جا رہی ہے۔ کھیل مقابلوں کے اہتمام سے میوات میں کھیلوں کے دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ مہمان خصوصی شفیق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں میں دلچسپی کا بڑھنا خوش آئند بات ہے لیکن سب سے ضروری بات تعلیم ہے، تعلیم ہی ہمارا سب سے مضبوط ہتھیار ثابت ہوگا۔

District level race held in Mewat
میوات میں ضلع سطحی دوڑ کا انعقاد

تقریب میں نظامت کے فرائض ماسٹر اشرف نے ادا کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفیق، ایم وی جی پلاننگ کمیٹی کے رکن حاجی عباس، حاجی الطاف آلی میو، نیشنل ایوارڈ یافتہ ماسٹر بشرالدین، صابر مظاہرین، زبیر فتح علیگ، میوات کارواں کے صدر ڈاکٹر اشفاق سمیت علاقہ کے معزز افراد موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.