ETV Bharat / state

Case Registered Against Congress Leader کانگریس خاتون رہنما کی فائرنگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل - Arms Act case registered against Congress leader

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں دو خواتین سڑک پر کھلے عام فائرنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان خواتین میں ایک کانگریس لیڈر اور دوسری وکیل ہیں۔

کانگریس لیڈر کی فائرنگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 12:58 PM IST

پلول: ہریانہ کے پلول میں کانگریس رہنما سمیت دو خواتین کا سرعام ہتھیار لہرانے اور ہوا میں فائرنگ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دونوں خواتین سڑک کے درمیان گولیاں چلاتی اور پنجابی گانوں پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے فائرنگ کا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر ڈالا ہے۔ جس پر سائبر سیل کی نظر پڑنے کے بعد خواتین کے خلاف کارروائی کا خدشہ ظاہر کا جارہا ہے۔ woman Congress leader fire in Palwal

ویڈیو

فائرنگ معاملے میں پلول سائبر سیل کے انچارج ونود کمار نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ ونود کمار سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں، قابل اعتراض پوسٹ پر نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 ستمبر کو وہ سوشل میڈیا کی نگرانی کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک انسٹاگرام پر دو خواتین کو غیر قانونی ہتھیار لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ خواتین سڑک کے درمیان میں کھلے عام غیر قانونی ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہی تھیں۔ ونود کمار کو خواتین کی آئی ڈی پر ایسے پانچ ویڈیوز ملے جس میں دونوں خواتین پنجابی گانوں پر ڈانس کر رہی ہیں اور ہوا میں فائرنگ کر رہی ہیں۔ Firing case registered against Congress leader

اس حوالے سے پلول سٹی پولیس اسٹیشن انچارج رینو دیوی نے بتایا کہ پولیس لائن سے ویڈیو میں خواتین کے ذریعہ استعمال کئے گئے ہتھیاروں کے بارے میں رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد دونوں خواتین کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رینو دیوی کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی دونوں خواتین کی شناخت ہوگئی ہے۔ ایک خاتون پلول کے وارڈ نمبر 14 کی رہنے والی چنچل عرف دیشا گوتم ہیں، جو کانگریس پارٹی کی رہنما ہیں۔ دوسری خاتون وارڈ نمبر 26 کی رہائشی پونم راؤ ہیں جو پیشہ سے وکیل ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقات میں جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی فائرنگ کا ویڈیو نہ ڈالیں۔ یہ قانونا جرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.