ETV Bharat / state

میوات: راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر پھل اور ماسک تقسیم

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں کانگریس کے رکن اسمبلی چودھری آفتاب احمد نے مریضوں میں پھل اور ماسک تقسیم کیا۔ اس دوران این ایس یو آئی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

congress party distributed fruits and mask on rahul gandhi birth day
راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر پھل اور ماسک تقسیم
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 8:50 AM IST

چودھری آفتاب احمد میڈیکل کالج پہنچ کر مریضوں میں پھل اور ماسک تقسیم کئے اور ان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اسپتال کا معائنہ کیا اور پھر کالج کے ڈائریکٹر اور ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران آفتاب احمد نے بتایا کہ راہل گاندھی کی 51 ویں سالگرہ کانگریس بہت سادگی کے ساتھ اور مریضوں کے بیچ منا رہی ہے۔

صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاست کا سنہرا مستقبل راہل گاندھی ہے۔ ایسے مشکل وقت میں بھارتی سیاست میں ایک امید، جو ملک کو قومی سطح پر آگے لے جانے کے لئے دیکھی جا رہی ہے، وہ راہل گاندھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بے روزگاری کی شرح عروج پر ہے، کسان سڑک پر کھڑے ہیں، نوجوانوں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے ، خواتین کی سلامتی خطرے میں ہے، حکومت کورونا میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور ملک کی جی ڈی پی کو بڑا نقصان ہے لیکن موجودہ حکومت مذہب کو تقسیم کرکے سیاست کر رہی ہے، لہذا صرف راہل گاندھی ہی ان امور پر بات کر رہے ہیں۔ جو عوام کے لئے ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں:

تلنگانہ میں لاک ڈاون ختم، یکم جولائی سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

اس دوران پی سی سی رکن چودھری مہتاب احمد، شریف اڈبر، اختر چندینی، وحید سلمبا، نریش سوہنا، حاجی جمیل، راجکمار ایڈووکیٹ سوہنا اور کانگریس کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.