ETV Bharat / state

چنڈی گڑھ کس ریاست کی دارالحکومت ہے؟

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں داخل کی گئی ایک عرضی کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے کہ چنڈی گڑھ کس ریاست کی دارالحکومت ہے۔

پنجاب یا ہریانہ کسی کی دارلحکومت ہے چنڈی گڑھ
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 7:45 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:36 PM IST

ہائی کورٹ نے اس سے متعلق جانکاری کو اگلی سماعت تک پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست ہریانہ اور پنجاب دونوں کی دارلحکومت چنڈی گڑھ ہے لیکن دونوں ریاستیں کئی معاملوں میں چنڈی گڑھ کے لوگوں کو اپنی ریاست کا حصہ نہیں مانتے ہیں۔اسی معاملے میں چنڈی گڑھ کے رہنے والے پھول سنگھ نے ہریانہ اور پنجاب ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

پنجاب یا ہریانہ کسی کی دارلحکومت ہے چنڈی گڑھ

اطلاعات کے مطابق عرضی میں پھول سنگھ نے بتایا کہ دونوں ہی ریاستیں اسے اپنا حصہ ماننے سے انکار کر رہےہیں۔ جس کی وجہ سے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے کے باوجود دونوں ریاستیں اسے ریزرویشن دینے سے انکار کر رہی ہیں۔

اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ چنڈی گڑھ کو ہریانہ اور پنجاب دونوں ہی اپنی دارلحکومت تسلیم کرتے ہیں لیکن جب چنڈی گڑھ کے عوام کو سہولیات دینے کی بات آتی ہے تو دونوں ہی اس میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سماعت کے دوران کہا ہے کہ چنڈی گڑھ دونوں ہی ریاست کی دارلحکومت ہے، دونوں ہی ریاستیں اس کا نوٹیفیکیشن دیکھائیں۔ اس پر پنجاب نے چنڈی گڑھ کو اپنی دارالحکومت تو بتایا لیکن اس سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن ہونے سے انکار کردیا۔

پنجاب نے اس معاملے میں کہا ہے کہ چنڈی گڑھ انتظامیہ کے پاس اس سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن ہوسکتا ہے۔

وہیں ہریانہ نے اس معاملے میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت سے انہوں نے اس سے متعلق جانکاری مانگی ہے جس کے لیے انہیں وقت کی ضرورت ہے۔ وہیں ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس بھیج کر اگلی سماعت تک جواب طلب کیا ہے۔

Intro:Body:

dgf

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.