ETV Bharat / state

Convocation of Amity University: ایمیٹی یونیورسٹی کا مقصد بھارت کو سپر پاور بنانا ہے، ڈاکٹر اشوک چوہان

ایمیٹی یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب کے دوران، یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر اشوک چوہان نے کہا کہ ایمیٹی یونیورسٹی کا مقصد بھارت کو سپر پاور بنانا ہے۔ Convocation Of Amity University

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 2:40 PM IST

ایمیٹی یونیورسٹی کا مقصد بھارت کو سپر پاور بنانا ہے۔ ڈاکٹر اشوک چوہان

ویڈیو

گروگرام: قومی راجدھانی دہلی سے متصل گروگرام میں واقع ایمیٹی یونیورسٹی میں ہریانہ کے 9ویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اجے کمار سود، حکومت ہند کے پرنسپل اور ڈاکٹر للت کمار، شعبہ میڈیکل آنکولوجی کے سابق سربراہ اور پروفیسر ڈاکٹر للت کمار کو یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اسیم چوہان اور وائس چانسلر پروفیسر پی بی شرما نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔
تقریب میں 1677 طلباء کو بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگریاں دی گئیں، جس میں انجینئرنگ، مینجمنٹ، اپلائیڈ سائنس، جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، میڈیکل سائنسز، لینگویجز اور کامرس کے طلباء شامل تھے۔ ایمیٹی یونیورسٹی کے ہریانہ میں ٹاپ رینک حاصل کرنے پر 592 طلباء کو گولڈ، سلور اور برونز میڈل سے نوازا گیا۔ اس موقعے پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر اجے کمار سود نے کہا کہ بھارت میں سپر پاور بنننے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ اپنے پختہ یقین کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے ملک کو سپر پاور میں تبدیل کرنے کے لیے تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات پر مسلسل توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ بلند حوصلے کے ساتھ تمام مشکلات کا مقابلہ کریں۔

مزید پڑھیں:

تقریب کے دوران یونیورسٹی کے بانی صدر ڈاکٹر اشوک چوہان نے مختلف شعبوں کے 41 ریسرچ اسکالرز کو تحفہ سے نوازا۔ انہوں نے طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشوونما پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کانووکیشن گیم چینجنگ اور طلبا کے انتہائی حوصلہ افزائی والا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے یہاں زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے، کانووکیشن کے دن والدین اپنے بچوں پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کا بچہ اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمیٹی یونی ورسٹی کا مقصد بھارت کو سپر پاور بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانووکیشن 2023 ایمیٹی یونیورسٹی کی زندگی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، یہ یونیورسٹی مضبوط صنعت کے انضمام اور ملازمت پر مبنی امکانات کے ساتھ ساتھ تحقیق اور اختراع میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.