آواز فور اکیڈمک ایکسیلینس تقریب میں نیٹ ایم بی بی ایس کوالیفائی کرنے والے طلبا اور میوات کے دسویں اور بارہویں میں ٹاپ کرنے والے 50- 50 طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا۔
وہیں اس برس کا 'میوات رتن' ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید حیات جلال پوری کو دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ ان کی اردو و عربی ادب میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔
سماجی تنظیم میوات وکاس سبھا کو میوات میں سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر نوازا گیا۔ اس کے علاوہ نمایاں اسکولوں کو بھی اس پروگرام میں توصیفی اسناد دی گئیں۔
پروگرام کے ابتدائی سیشن میں سرفراز نواز کے چار رہنما حارث خان ایڈوکیٹ محمد ارشد شاہین گروپ کے میوات یونٹ کے ڈائریکٹر عبدالحسیب زیدی سمیت کئی ماہرین نے طلبا کو کیریئر کاؤنسلنگ کرائی ۔
ابوالکلام آزاد اسلامک اویکنگ سینٹر کے صدر محمد رحمانی مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'علم انسان کو مکمل بناتا ہے اور اس کی تکریم بلا تفریق مذہب و مسلک کی جاتی ہے۔ اس لیے ہمیں علم کے تئیں نہایت سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔'
ایفمی کے فاؤنڈر ٹرسٹی ڈاکٹر اے آر ناکیدار (یو ایس اے) نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'جب میوات میں ہم نے کام شروع کیا تھا تب سے لے کر اب تک تعلیمی اعتبار سے مسلسل رزلٹ بہتر ہوا ہے اور ہم 97 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔ شرح خواندگی میں کافی اضافہ ہوا ہے اور ہمارا خواب ہے کہ ہم سو فیصدی تعلیم کی شرح چاہتے ہیں اور اسی سمت میں کوشش کر رہے ہیں۔'
سابق وزیر ٹرانسپورٹ ہریانہ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری افتخاراحمد اور فیروزپورجھرکا سے رکن اسمبلی نے طلبا کو مبارکباد باد دینے کے علاوہ کہا کہ 'الفلاح ماڈل اسکول بھادس کے ڈائریکٹر قاری سراج الدین کی سرہانا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زیرو سے اپنا اسکول شروع کیا اور آج تناور درخت بنا دیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ میوات کے لیے یاد رکھی جائیں گی اور انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے جو یہ پہل کی ہے اور مسلسل دس سالوں سے کرتے آرہے ہیں وہ بھی قابل تعریف ہے۔'
اس موقع پر ڈاکٹر اے آر ناکیدار، اسلم عبداللہ (کناڈا) سراج ٹھاکر ، شاہین گروپ میوات یونٹ کے ڈائریکٹر عبدالحسیب زیدی، سابق وزیر ٹرانسپورٹ و ہریانہ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری آفتاب احمد، ابوالکلام آزاد اسلامک اویکنگ سینٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی مدنی، معروف عالم دین شیخ صلاح الدین مقبول، فروزپورجھرکا سے رکن اسمبلی میں مامن خان انجینئر، انجینئر سلیم اللہ، مولانا فاروق شاکر دہلی، حاجی عثمان اے سی پی، سماجی کارکن قاسم میواتی اور میوات وکاس سبھا کے ممبران نے بطور خاص شرکت کی۔
پروگرام کی نظامت محمد حارث خان، عزیر احمد اور محمد عمران سنابلی نے کی اس تقریب میں میوات سے کافی تعداد میں عوام و خواص موجود رہی۔