ETV Bharat / state

میوات میں جلد ہی 150 ذیلی صحت مراکز کا قیام - اردو نیوز میوات

آبادی کے تناسب سے اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ضلع میں ایک عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔ صحت کی سہولیات میں بہتری کی توقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے اقدام سے ضلع میں 150 نئے ذیلی صحت مراکز کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

150 health centers will be set up soon in mewat
میوات میں جلد ہی 150 ذیلی صحت مراکز کا قیام
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 11:25 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ زیادہ تر گاؤں میں گاؤں کی سطح پر کمیونٹی صحت کے مراکز نہیں ہیں یا ان کی حالت انتہائی خراب ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کی وجہ سے، گاؤں کے مریضوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی) میں مجبوراً جانا پڑتا ہے۔

ضلع میں آبادی کے مطابق ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ صحت کے مراکز پر بوجھ بہت زیادہ ہے لہذا صحت کی خدمات بری طرح متاثر ہیں۔

میوات میں صحت کی خدمات العافیہ سول ہسپتال اور نلہڈ میڈیکل کالج پر منحصر ہیں لیکن ان دونوں ہسپتال پر علاقہ کی آبادی کے مطابق جتنا بوجھ ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ دونوں ہسپتال میں بھی اسٹاف اور سہولیات کی بے حد کمی ہے۔

ضلع کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ صحت کی خدمات کو درست کیا جائے۔ بحسن خوبی چلانے کے لئے گاؤں کی سطح پر صحت کی سہولیات میسر ہونی چاہیے۔

اس سلسلے میں نوح ضلع کے سول سرجن ڈاکٹر سریندر یادو نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے اقدام سے ضلع میں 150 نئے ذیلی صحت مراکز کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کے لئے سرپنچوں سے زمین کی دستیابی کی اطلاعات مانگی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال میں انجمن ترقی اردو کا پہلا اپنا دفتر، اردو گھر سے موسوم

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ کام مکمل ہوگا ضلع میں صحت کی سہولیات بہت بہتر ہوجائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.