گجرات کی سیاست میں پہلی مرتبہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دستک دے دی ہے اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔
بلدیاتی انتخابات سے قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ اسدالدین اویسی ریاست کے دورے پر ہیں۔
اسدالدین اویسی آج 7 فروری 2021 کو دو مختلف ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ وہ بھروچ اور احمد آباد میں خطاب کریں گے۔
گذشتہ روز جب وہ احمد ایئر پورٹ پہنچے تو پارٹی کارکنان اور اہلیان شہر نے ان کا جوشیلا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ کہ اے آئی ایم آئی ایم نے بی ٹی پی (بھارتیہ ٹرائبل پارٹی) کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں وہ حصہ لے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: گجرات بلدیاتی انتخاب: اسد الدین اویسی کا 7 فروری کو جلسہ عام
ایئر پورٹ پر اسدالدین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گجرات میں لوگوں کے دلوں کو جیتنے کے لیے آئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ گجرات کی عوام ہمیں ضرور محبت سے نوازے گی۔
واضح رہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے 6 وارڈس میں انتخابات لڑنے والی ہے جس کے لیے 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے لیکن ان امیدوار میں کئی ایسے امیدوار ہیں جو کانگریس سے ناراض ہو کر اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کا دامن تھامے اور ایم آئی ایم نے انہیں ان کے ہی انتخابی حلقوں میں امیدوار بنایا ہے.