ETV Bharat / state

راجکوٹ میں پردیسی مزدور کا سڑکوں پر اتر کر احتجاج - مزدور بھوکمری اور تنگی کا شکار

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی وجہ سے ملک بھر میں تیسری مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے لیکن حکومت کی بدانتظامی کے سبب بہت سارے پردیسی مزدور آج پریشان حال زندگی سے جوجھتے نظر آرہے ہیں۔

راجکوٹ میں پردیسی مزدور کا سڑکوں پر اتر کر احتجاج

author img

By

Published : May 4, 2020, 5:36 PM IST

تاہم حکومت کی جانب سے پردیسی مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کے باوجود بڑی تعداد میں پردیسی مزدور اپنے اپنے وطن واپس نہیں جاپا رہے ہیں اور اب گجرات میں گذشتہ کافی دنوں سے حالات کے مارے پردیسی مزدور راجکوٹ کے پاس گونڈل چوکڑی کے قریب جمع ہو کر گھر جانے کے لیے سڑکوں پر اتر آئے اور اس جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دراصل راجکوٹ میں بڑی تعداد میں پردیسی مزدور لاک ڈاؤن اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں حتیٰ کہ اب وہ کئی دنوں سے بھوک اور تنگی کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ پردیسی مزدور آج ایک بار پھر سڑکوں پر اتر آے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پردیسی مزدوروں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی دنوں سے راشن کھانا تک دستیاب نہیں ہو رہا ہے ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام بھی نہیں ہیں اس لیے انہیں اپنے گھر جانا ہے.تاکہ وہ یہاں بھکمری سے ہی نہ مرجائیں۔

راجکوٹ میں پردیسی مزدور کا سڑکوں پر اتر کر احتجاج

واضح رہے کہ راجکوٹ کے گونڈل میں پردیسی مزدور گھر جانے کی مانگ کو لے کر ایک جگہ جمع ہوئے اور جم کر ہنگامہ برپا کیا اس بھیڑ میں چند لوگوں نے آس پاس توڑ پھوڑ بھی کی جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ان تمام لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت کئی ریاستوں سے اسپیشل ٹرین چلا کر مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کررہی ہے لیکن کئی جگہ پر اب مزدوروں کا صبر کا باندھ ٹوٹتا نظر آرہا ہے اور وہ اب سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس کی وجہ سے جہاں سوشل ڈسپنسنگ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں وہیں ایسا کرنے سے مزدور اور دوسروں کے لیے بھی اس طرح ایک ساتھ جمع ہونا کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے لہذا غصہ ہوئے مزدوروں کی مانگ کے سامنے پولیس نے ان کے گھر واپسی کے تعلق سے کاغذی کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.