آج گجرات اسمبلی کے اجلاس میں گھریلو صنعت، شہری ترقی، زراعت کسانوں کی بہبود اور تعاون کے مطالبات پر بحث کی گئی اس میں حصہ لیتے ہوئے احمد آباد شہر کے دریا پور علاقے کے رکن اسمبلی غیاث الدین نے کہا کہ احمدآباد اسمارٹ سٹی ہے۔ Gujrat MLA on Smart School
اس اسمارٹ سٹی میں اسمارٹ اسکول ہیں لیکن احمدآباد کے مشرقی علاقے میں ایک بھی اسمارٹ اسکول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو احمدآباد شہر کے تمام علاقوں میں اسمارٹ اسکول بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے مشرقی علاقے میں میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام انگلش میڈیم اسکولوں کی تعداد میں اضافہ کرنا بھی ضروری ہے لیکن اس میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے جبکہ شہری ترقی کی وزارت اس کاروائی کو سنبھال رہی ہے تو احمدآباد میونسپل کارپوریشن شہری ترقی وزارت کے ساتھ مشاورت کر اس معاملے کو حل کیا۔
واضح رہے کہ رکن اسمبلی غیاث الدین کی کامیاب کوششوں سے کالوپور پبلک اسکول شروع کیا گیا ہے اور اس نیے سمسٹر سے دریاپور پبلک اسکول بھی شروع ہونے جا رہا ہے۔